the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
کیرالہ میں میٹ پارٹی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے ۔ کانگریس نے سرعام جانور کاٹنے والے اپنے دو کارکنوں کو پارٹی سے باہر نکال دیا ہے ۔ یہ کارروائی پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی کی طرف سے واقعہ کی مذمت کئے جانے کے بعد کی گئی ہے ۔

کیرالہ میں آج کانگریس قیادت یو ڈی ایف نے پابندی کے خلاف پوری ریاست میں سیاہ دن منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اس دوران پولیس نے یوتھ کانگریس کے کارکن اور اس کے ساتھیوں کے خلاف ہفتہ کو کنور میں کھلے عام جانور کاٹنے کو لے کر مقدمہ درج کرلیا ۔ مرکز کی پابندی کے خلاف کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں کی جانب سے ریاست میں منعقد میٹ فیسٹ کے دوران اس



فعل کو انجام دیا گیا تھا ۔

کنور میں کانگریس کی نوجوان یونٹ کے کچھ کارکنوں نے جانوروں کی فروخت پر مرکز کی پابندی کے فیصلہ کی مخالفت میں مبینہ طور پر عوامی طور پر ایک جانور کا ذبح کیا تھا ۔ کیرل بی جے پی کے صدر کے راج شیکھرن نے اس واقعہ کا ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کیا اور کہا کہ یہ بے رحمی کی انتہائی ہے ۔ اس کے بعد پورے معاملہ پر تنازعہ شروع ہو گیا ۔

کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے اس واقعہ کی مذمت کی ۔ اتوار کو ٹویٹ کر کے راہل گاندھی نے لکھا کہ کیرل میں جو ہوا وہ ظالمانہ ہے اور میں یا میری پارٹی ایسی کسی بھی چیز کو برداشت نہیں کرے گی ۔ میں سخت الفاظ میں اس واقعہ پر مذمت کرتا ہوں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.